واپڈا اور داسو ہائیڈروپاور منصوبہ کے متاثرین کے درمیان اراضی کی تحویل انفراسٹرکچر اور سوشل سیکٹر کی ترقی کیلئے اتفاق رائے

Dec 09, 2016

لاہور(نیوزرپورٹر) واپڈا اور داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے متاثرین کے درمیان منصوبے کیلئے اراضی کی تحویل، پراجیکٹ ایریا میں انفراسٹرکچر اور سوشل سیکٹر کی ترقی کیلئے اتفاقِ رائے ہوگیا ۔ اس اہم پیش رفت کے ساتھ منصوبے کی بلاتعطل اور تیز رفتار تعمیر ممکن ہوجائے گی۔ یہ اتفاقِ رائے فر یقین کے مابین دو ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کے نتیجے میں حاصل ہوا۔ اس اتفاقِ رائے کو تحریری شکل بھی دی جاچکی ہے۔مذکورہ پس منظر میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ریٹائرڈ) نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔

مزیدخبریں