جہانگیر ترین کی شوگر ملز کا درست تخمینہ لگا کر 42 کروڑ ٹیکس ریکوری کا نوٹس بھجوا دیا گیا: ایف بی آر کا عدالت میں جواب

Dec 09, 2016

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز کو بیالیس کروڑ کی ٹیکس ادائیگی کے خلاف دائر درخواست پر شوگر ملز کے وکیل سے سولہ دسمبر کو جواب الجواب طلب کر لیا ۔فاضل عدالت نے جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی، تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے وکیل نے دلائل دیئے کہ ایف بی آر نے غیر قانونی طور پر بیالیس کروڑ روپے کے ٹیکس کی ادائیگی کا نوٹس بھجوایا ہے لہٰذا ٹیکس ادائیگی کے نوٹس کالعدم کئے جائیں، ایف بی آر کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا کہ جہانگیر ترین کی جے ڈبلیو ڈی شوگر ملز کا درست تخمینہ لگا کر ٹیکس ریکوری کا نوٹس بھجوایا گیا ہے لہٰذا درخواست خارج کی جائے، عدالت نے درخواست گزار کمپنی کے وکیل کو جواب الجواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت سولہ دسمبر تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں