لاہور (پ ر) اے بی سی ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن لاہور کے مرکزی رہنمائوں سید اقبال حسین زیدی، مستقیم رائو، مرزا راقت بیگ، ارشد بلوچ، احمد نعیم، اسد حسین، مشتاق انجم، محمد سلیم و دیگر نے طیارے کے ہولناک حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس میں طے پایا گیا کہ جلد ہی طیارے شہداء کیلئے ایسوسی ایشن کے ہیڈ آفس میں قرآن خوانی اور نعت خوانی کی محافل کا انتظام کیا جائے گا۔