کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز بھی جاری تیزی پر 100 انڈیکس 246.99 پوائنٹس اضافہ پر 44741.98 کی ریکارڈ سطح پر بند رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 28 ارب 98 کروڑ روپے کا زائد اضافہ رہا۔ سیمنٹ، سٹیل، آٹوموبائل سیکٹرز کے حصص کی خریداری میں مقامی و غیرملکی خریداروں کی دلچسپی، سیمنٹ کی بیرون ملک برآمد کے اچھے اثرات اورکئی مثبت عوامل کے باعث سرمایہ کاروں نے سیمنٹ، عائشہ سٹیل، دیوان موٹرز سمیت بیشتر حصص کی زائد خریداری کرکے اسے اگلے روز کی اچھی اطلاعات پر حاصل کرلئے۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار 403 کمپنیوں تک رہا۔ جس میں 127 کمپنیوں میںاضافہ، 258 کمپنیوں میں کمی اور 20 کمپنیوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 89 کھرب 79 ارب 87 کروڑ 38 لاکھ 8 ہزار 740 روپے سے بڑھ کر 90 کھرب 8 ارب 86 کروڑ 22 لاکھ 6 ہزار 794 روپے ہوگئی۔ گزشتہ بدھ کے مقابلے میں کاروباری سرگرمی 10 کروڑ 26 لاکھ 61 ہزار 850 حصص سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی اور مجموعی سودوں میں 36 کروڑ 82 لاکھ 43 ہزار 760 حصص کے کاروبار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔