اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آئی سی اے کرکٹ چیمپئن شپ سپرایٹ کے ایک میچ میں سلمان حیدر اور محمد عرفان کی جارحانہ بیٹنگ اور جنید نادر‘ سمیع اللہ محسود کی شاندار با¶لنگ کی بدولت آصف میموریل کلب نے کلاسک کرکٹ کلب کو 176 رنز سے ہرا دیا۔ ڈائمنڈ کرکٹ گرا¶نڈ میں کھیلے گئے میچ میں کلاسک کلب نے ٹاس جیت کر آصف میموریل کلب کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی مگر ان کا یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ آصف میموریل نے مقررہ 40 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنا لئے۔ سلمان حیدر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی وہ 108 رنز بنا کر ناٹ آ¶ٹ رہے۔ دیگر نمایاں بیٹسمینوں میں محمد عرفان نے 8 چوکوں کی مدد سے 50‘ شعیب خالق نے 29 اور راحیل مجید نے 25 رنز بنائے۔ ارسل شیخ نے 29 اور عبد الماجد نے 41 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ کلاسک کے بیٹسمین آصف میموریل کلب کے میڈیم فاسٹ با¶لرز کے پیئر سمیع اللہ محسود اور جنید نادر کی تباہ کن با¶لنگ کے سامنے جم کر بیٹنگ نہ کر سکے اور پوری ٹیم 25 اوورز میں 89 کے سکور پر آ¶ٹ ہو گئی۔ محمد سمیع 16 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر تھے۔ سمیع اللہ محسود نے 16 رنز اور جنید نادر نے 21 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عرفان‘ علی عمران اور منتظر مہدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا۔ وکٹ کیپر سلمان حیدر نے تین جبکہ فیلڈرز محمد عرفان اور علی عمران نے دو‘ دو کیچ پکڑے۔
آئی سی اے سپرایٹ: آصف میموریل نے کلاسک کو 176 رنز سے ہرا دیا
Dec 09, 2016