دہشتگردی کیخلاف امریکی تعاون قابل تعریف ہے، طارق فاطمی ؛ مظبوط تعلقات چاہتے ہیں، باب کروکر

وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران کئی اور اہم رہنماو¿ں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ سینیٹر جان مکین کو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مسلسل خلاف ورزی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔طارق فاطمی نے امریکی سینٹ آرمز سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان مکین، ہاؤس آف فارن افیئرز کمیٹی کے اہم رکن کانگریس مین ایلیٹ اینگل، سینیٹ کی فارن ریلیشن کمیٹی کے چیئرمین باب کروکر اور سینیٹر بین کارڈن سے ملاقاتیں کیں۔ طارق فاطمی نے سینیٹر جان مکین کو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مسلسل خلاف ورزی سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ اس دوران پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کےخلاف کارروائی سے متعلق بھی بریفنگ دی اور پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا پاکستان کی معاشی ترقی کو عالمی اداروں نے تسلیم کیا ہے۔ پاکستان ہمسایوں سمیت پورے خطے کی معاشی ترقی کے لئے تعاون چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں تاہم خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے امریکی تعاون سراہتے ہیں۔ سینٹ کی فارن ریلیشن کمیٹی کے سربراہ نے پاکستان کے امن اور خطے کی سکیورٹی کیلئے کیے جانے والی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان وسیع اور مضبوط تعلقات چاہتے ہیں جبکہ امریکی سینٹ آرمز سروسز کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان مکین نے پاکستان کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوششوں کو سراہا۔جان مکین نے کہا خطے میں امن کے قیام کیلئے امریکہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ جان مکین نے ملٹری کمانڈ کی تبدیلی پر بھی پاکستان کو مبارکباد دی۔ ملاقات کے دوران طارق فاطمی نے سینیٹر جان مکین کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

ای پیپر دی نیشن