واشنگٹن (آئی این پی) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حضرت عیسی کی نادر پینٹنگ کے اصل خریدار سعودی شہزادہ سلمان ہیں۔امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق اطالوی آرٹسٹ لیونارڈو ڈاونچی کی بنائی ہوئی دنیا کی مہنگی ترین پینٹنگ ' سلاوتور مندی' کے خریدار سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ہیں۔یاد رہے کہ گذشہ ماہ نیویارک میں ہونے والی نیلامی میں 500 سال پرانی پینٹنگ 45 کروڑ ڈالر میں فروخت ہوئی تھی لیکن نیلام میں خریدنے والے کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔وال سٹریٹ جرنل کی خبر کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے یہ پینٹنگ خریدنے کے لیے اپنے جاننے والے کی مدد حاصل کی تھی گذشتہ روز جعمرات کو امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق اس پینٹنگ کے خریدار کے طور پر ایک سعودی شہزادہ بدر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان السعود کا نام ظاہر کیا گیا تھا۔
حضرت عیسی کی نادر پینٹنگ کے اصل خریدار شہزادہ سلمان ہیں،امریکی میڈیا کا دعویٰ
Dec 09, 2017