لاہور( سٹاف رپورٹر ) پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات میں پی ایچ ڈی داخلوں میں گھپلوں کے لئے قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی نے تمام امیدواروں کو دس نمبر دینے کی سفارش کر دی ہے پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان خرم شہزاد کے مطابق شعبہ ابلاغیات میں ہونے والے داخلوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں رٹ کی تھی کہ پی ایچ ڈی کے انٹری ٹیسٹ میں انہیں ذاتی عناد کا نشانہ بنایا گیا ہے جس پر عدالت نے ڈین فیکلٹی آف بیہوریل اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ذکریا ذاکر کو معاملے کی تحقیقات کر کے سپیکنگ آرڈر کے ذریعے معاملہ نمٹانے کا حکم دیا تھا۔