اسلام آباد (آئی این پی) سیکرٹری وزارت خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان سارک کے بانی رکن چارٹر پر عمل درآمد کے لئے پرعزم ہے‘ روابط کے فروغ اور خوشحالی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے سارک ممالک کا تعاون ضروری ہے۔ جمعہ کو تہمینہ جنجوعہ نے 33 ویں سارک چارٹرڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیائی ملکوں میں تعاون کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ پاکستان سارک کا بانی رکن چارٹر پر عمل درآمد کے لئے پرعزم ہے۔ پرامید ہیں کہ باہمی تعاون سے سارک کے مقاصد کو پورا کرسکیں۔ روابط کے فروغ اور خوشحالی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے سارک ممالک کا تعاون ضروری ہے سارک چارٹر ڈے کی تقریب میں مختلف ملکوں کے سفراءنے بھی شرکت کی۔ تہمینہ جنجوعہ نے مزید کہا خودمختاری کا تحفظ سارک چارٹر کا بنیادی نکتہ ہے۔
تہمینہ جنجوعہ
روابط کے فروغ اور خوشحالی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے سارک ممالک کا تعاون ضروری ہے تہمینہ جنجوعہ
Dec 09, 2017