سیوریج منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے : کمشنر ملتان

ملتان (نامہ نگار خصوصی) کمشنر ملتان بلال احمد بٹ نے کہا ہے کہ سیوریج اور فراہمی آب کے تمام منصوبے اہمیت کے حامل ہیں اور ان کی بروقت تکمیل بہت ضروری ہے متعلقہ افسران جاری سیوریج منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کریں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی واسا افسران عوامی نمائندوں سے رابطہ میں رہ کر عوام کو سیوریج سے متعلق مسائل سے چھٹکارا دلائیں۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان بلال احمد بٹ نے واسا کے حوالے سے کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میئر ملتان چودھری نویدالحق ‘ سابق صوبائی وزیر چودھری وحید آرائیں ‘ اے ڈی سی زاہد اکرام ‘ چیئرمین یو سیز ملک محمد اسلم ڈوگر‘ امجد انصاری‘ صدیق شبیر انصاری‘ چودھری افتخار ‘ طفیل چوہان سمیت سابقہ ناظمین بھی موجود تھے۔ دریں اثناء کمشنر ملتان بلال احمد بٹ نے کہا کہ خادم دیہات صاف پروگرام سے عوام میں خوشحال آئے گی اور دیہی علاقوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہو گا اس پروگرام کے تحت 25لاکھ روپے فی یونین چیئرمین کو دئے جا رہے ہیں اور صوبے کے 5 سرفہرست اضلاع کو خصوصی انعام سے بھی نوازا جائے گا اس پروگرام کا بنیادی مقصد دیہات میں صحت مندانہ ماحول کی ترویح کو یقینی بنانا ہے خادم دیہات صاف پروگرام کے تحت وزیراعلیٰ نے دیہاتوں کو صفائی کے لئے تاریخی پیکج دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان ڈویژن بلال احمد بٹ نے ضلع کے مختلف یونین کونسلز میں خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام کے تحت جاری صفائی مہم پر کام کا معائنہ کرتے ہوئے اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر زاہد اکرام‘ چیئرمین یو سی 77 عبدالمجید ماجد‘ وائس چیئرمین ملک ظہیر اقبال بھی ہمراہ تھے کمشنر ملتان نے کہا کہ ضلع ملتان کی 117 دیہی یونین کونسلز میں 20دسمبر تک صفائی مہم مکمل کر لی جائیگی۔ 

ای پیپر دی نیشن