عمران نے ذاتی حملے بند نہ کئے تو بہت مہنگے پڑینگے: ترجمان پی پی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے فیصل آباد میں جلسہ سے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان پی پی پی کی قیادت پر ذاتی حملے بند کر دیں۔ پارٹی ترجمان چودھری منظور نے کہا کہ ہم تو صرف پانی پیتے ہیں‘ نیازی بتائے کہ وہ کیا پیتا ہے۔ کیا کھاتا اور کیا سونگھتا ہے۔ جس بندے کی ٹکے کی آمدن نہیں وہ ”ٹکے ٹکے“ کی باتیں کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عمران خان نے ذاتی حملے بند نہ کئے تو اسے بہت مہنگے پڑیں گے۔ ہم ذاتی نہیں‘ سیاسی باتیں کرنا چاہتے ہیں۔ عمران نیازی ہمیں مجبور نہ کرے۔ یہ ناکام جلسے کے بعد نیازی ہمیشہ بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں۔
ترجمان پیپلز پارٹی

ای پیپر دی نیشن