بھارت میں بجلی چوری روکنے کے لئے الگ تھانے قائم کئے جائیں گے

لکھنو(این این آئی) بھارتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ چونکہ بجلی کی شہروں اور دیہی علاقوں میں وسیع پیمانے پر چوری ہو رہی ہے لہٰذا اس پر قدغن لگانا بہت ضروری ہوگیا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیرتوانائی نے اخبار نویسوں سے کہا کہ بجلی چوری کی وجہ سے یورپی توانائی کمشن کو زبردست مالی خسارہ برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔ اب حکومت ہر ضلع میں ایک بجلی تھانہ قائم کرنے جارہی ہے ۔ اس سے قبل ماضی میں 7ہزار بجلی چوری کے واقعات رجسٹرڈ ہوئے لیکن آج تک کسی کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی ، اسی لیے اس پرموثر کارروائی کے لیے بجلی تھانوں کا قیام بہت ضروری ہوگیا ہے ۔
بھارت/ تھانے

ای پیپر دی نیشن