مطالبات پورے نہ ہونے پر جماعت اسلامی یوتھ فاٹا نے احتجاجی تحریک کی دھمکی دیدی

بنوں ( صباح نیوز)جماعت اسلامی یوتھ شمالی وزیر ستان و فاٹا نے مطالبات کیلئے احتجاجی تحریک شروع کرنے کی دھمکی دے دی متاثرین آپریشن کی واپسی مکمل ہو چکی مگر مفلوج زندگی گزار رہے ہیں حکومت کئے گئے وعدوں کو پورا کرکے دکھائیںبنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے جے آئی یوتھ شمالی وزیر ستان کے صدر اسد اللہ ، نائب صدر فاٹا رضوان ،محمد اجمل ،محمد کاشف ،سید محمد ،سیف الرحمن اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ ہونے والے خاندانوں کیساتھ حکومت نے وعدے کئے تھے کہ آپریشن سے جزوی طور پر متاثرہ گھروں کے 1لاکھ 60ہزار روپے جبکہ مکمل مسمار ہونے والے گھروں کے نقصانات کے ازالہ کیلئے 4لاکھ روپے ادا کئے جائیں گے جس میں کافی خاندان کو ان کے گھروں کے نقصانات کے ازالے کیلئے ادا کئے گئے مگر اب فاٹا سیکرٹریٹ اور اکاونٹنٹ جنرل کی نئی پالیسیوں کے باعث 8سو تصدیق شدہ گھروں کی ادائیگی کرنا باقی ہے جبکہ 1500خاندان بھی لٹک رہے ہیں جس کی وجہ سے مسمار شدہ گھروں کے لوگ کمسپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے حکومت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر قبائلیوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کرے بصورت دیگر لاکھوں قبائلی نوجوان سڑکوں پر نکل کر احتجاجی تحریک شروع کریں گے اس دوران کسی بھی نقصان کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی ۔
جے آئی یوتھ/دھمکی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...