کامونکے (نامہ نگار) سزا پوری ہونے کے باوجود رہا نہ ہونے والا قیدی سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بابر علی کو 2000ءمیں مقدمہ قتل میں 25 سال قید ہوئی جو 2016ءمیں پوری ہوچکی تھی۔ رہائی نہ ملنے پر رٹ کیخلاف ہائی کورٹ نے جیل انتظامیہ کی سرزنش بھی کی تھی تاہم جیل انتظامیہ نے دباﺅ ڈال کر رٹ واپس کرائی اور چند دن میں اس کو رہا کرنے کا وعدہ کیا تاہم گزشتہ روز وہ پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔
قیدی ہلاک