اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سید پرویز مشرف نے کہا ہے کہ فلسطین کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کئے جانے کے فیصلے کے خلاف امت مسلمہ متحد ہو کر امریکہ پر فیصلہ واپس لینے کےلئے دبا¶ ڈالے۔ بھارت اور امریکہ کے دبا¶ میں آ کر لشکر طیبہ کو دہشتگرد تنظیم نہیں کیا جا سکتا۔ سندھ میں تمام قومیتوں اور پنجاب میں چھوٹی طاقتوں کو ساتھ ملاکر بڑا اتحاد بنایا جا سکتا ہے۔23 جماعتی پاکستان عوامی اتحاد مزید بڑھے گا تو دوسری جماعتیں بھی شامل ہونگی۔ ملک میں سیاسی اور انتخابی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ قوانین پر عملدرآمد اور چیک اینڈ بیلنس کا نظام ہونا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو دوبئی میں منعقدہ پارٹی کے ایک اہم اجلاس میں شرکاءسے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد‘ آرگنائزنگ سیکرٹری مہرین ملک آدم‘ یو اے ای کے صدر محمد شہزاد غوث‘ جنرل سیکرٹری شیر علی اور دیگر رہنما شریک تھے۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے پارٹی چیئرمین سید پرویز مشرف کو پارٹی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
مسلمان ممالک امریکہ کو اس کا فیصلہ واپس لینے پرمجبورکریں‘ پرویز مشرف
Dec 09, 2017