لاہور(کلچرل رپورٹر) نامور گلوکار شوکت علی نے کہا کہ پنجابی ایسی میٹھی زبان ہے کہ غیر ملکی شہری بھی گیتوں پرجھوم اٹھتے ہیں ،سندھ ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کی ثقافت یکجا ہوتی ہے تو پاکستان بنتا ہے ۔بیرون ممالک جانے والے فنکاروں کو اپنے ملک کے سفیر کے طور پر ہونا چاہیے اور ایسی کوئی بھی حرکت نہیںکرنی چاہیے جس سے پاکستان کے نام پرکوئی حرف آئے ۔ انہوںنے کہا کہ پنجابی زبان صرف پنجاب تک محدود نہیں یہ میٹھی زبان پوری دنیا میں متعارف ہے اور غیر ملکی بھی گیتوں پر جھوم اٹھتے ہیں جو ہمارے لئے فخر کی بات ہے ۔