روات( نامہ نگار) ـ یونین کونسل بندہ تختی راجگان کے داحد داخلی راستہ پر وڈالہ پل نہ ہونے کی وجہ سے گاوں کے رہائشی سخت مشکلات کا شکار ہیں۔خاص کر موسم سرما اور بارشوں کے دنوں میں طلباء و طالبات اور ملازم پیشہ حضرات کو آمدو رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور شہر سے رابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔گاوں کے رہائشیوں نے اربابِ اختیار سے پل تعمیر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔گاوں کے رہائشی جن میں راجہ ٹھیکدار طارق ،راجہ سرفراز کا کہنا تھا کہ روات کے علاقے میں تقریباِِ تمام پل جہاں ضرورت تھے وہاں تعمیر ہو چکے ہیں۔سمجھ نہیں آرہا کہ ہمارے گاوں کا پل فراہمی کا وعدہ کب پورا ہو گا۔جنرل الیکشن تک اگر پل تعمیر نہ ہوا تو گاوں کے متققہ فیصلے کے تحت مخالف سمت میں ووٹ ڈالا جائے گا۔
گائوں تختی راجگان وڈالہ میںپل نہ ہونے سے عوام پریشان
Dec 09, 2017