پاکستان کے معاشرے کو کرپشن نے تباہ کر دیا ہے، میاںمحمد اسلم

Dec 09, 2017

اٹک (نا مہ نگار ) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان میاںمحمد اسلم نے کہا ہے کہ پانامہ پیپر میں جماعت اسلامی کے کسی فرد کا نام نہیں پانامہ میں شامل 5000ہزار میں سے 436لوگ پاکستان کے ہیں معاشرے کو کرپشن نے تباہ کر دیا ہے سندھ پبلک سروس کمیشن کے تمام امتحانات منسوخ کر دیئے گئے جہالت،غربت،ڈاکہ زنی غریبوں کے حصہ میں آئی جی ایس ٹی کے ظالمانہ نظام نے غریب کی زندگی مشکل بنا دی ہے ان خیا لات کا اظہار انہو ںنے جماعت اسلامی زون پی پی 15کے زیر اہتمام معززین علاقہ کے بڑے اجتما ع سے خطاب اور بعد ازاں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا تقریب سے امیدوار پنجاب اسمبلی جماعت اسلامی محمد اقبال ملک ، صدر پی پی زون 15خا لد محمود اور دیگر نے خطاب کر تے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک ، چیئر مین یو نین کونسل شینکہ مو لا نا جابر علی خان ، نا ئب امیر ضلع سابق نا ظم یو نین کونسل اقبال خان کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد مو جود تھی میاں محمد اسلم نے کہا کہ پٹرول کے ایک لیٹر حکومت 24روپے کما رہی ہے سکول کی کمی کی وجہ سے دو کروڑ بچے سکول نہیں جاتے میاں شہباز شریف نے پنجاب کے اداروں کو پراویٹائز کر دیا ہے 36افرادکو ایران کے راستے نوکری بیرون ملک کے لئے جا رہے تھے سب کو قتل کر دیا گیا کیونکہ ان کا قصور پنجابی ہونا تھا ۔

مزیدخبریں