بلدیاتی فنڈز کو جدیدلائیٹنگ کے نظام پرخرچ کیا جائے گا،سیدمحمودحسین

Dec 09, 2017

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)چیئرمین بلدیہ ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے بلدیاتی حلقوںکیلیئے پانچ لاکھ روپے فی حلقہ جوگرانٹ منظورکی گئی ہے،باہمی اتفاق رائے سے متذکرہ رقم جوکہ مجموعی طورپرایک کروڑدس لاکھ روپے بنتی ہے،متذکرہ گرانٹ ٹیکسلاشہرکے تمام حلقوںمیںرات کے اندھیروںکاراج ختم کرنے کیلیئے جدیدلائیٹنگ کے نظام پرخرچ کی جائیگی،انہوںنے بتایاکہ ٹیکسلاشہرمیںسٹریٹ لائٹس کاجدیدنظام وقت کی اہم ضرورت اورعوام کادیرینہ مطالبہ ہے،اس سلسلہ میںکنٹرولنگ اتھارٹی کے نوٹس میںلاکرتمام ترضابطے کی کاروائی مکمل کی جارہی ہے،انہوںنے مزیدکہاکہ ایک کروڑدس لاکھ روپے کی گرانٹ سے ٹیکسلاشہرآنے والے دنوںمیں’’روشنیوںکاشہر‘‘کہلائے گا،ان خیالات کااظہارانہوںنے نوائے وقت سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پرکونسلران بلدیہ ٹھیکیدارملک پرویزاختر،راجہ کامران ایڈوکیٹ،اورشیخ وحیدالدین بھی موجودتھے،چیئرمین بلدیہ سیدمحمودحسین شاہ نے کہاکہ سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے مجھ ناچیزپربے پناہ اعتمادکرکے مجھے بطورچیئرمین بلدیہ کامیابی دلوائی ،انہوںنے کہاکہ میںچوہدری نثارعلی خان کے ویژن کے مطابق ادارے کے مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ شہریوںکودرپیش مشکلات کے ازالہ کیلیئے ہنگامی بنیادوںپرخدمات انجام دے رہاہوں،انہوںنے کہاکہ عوامی مسائل کے حل کیلیئے تمام معززممبران کی مشاورت کوپیش نظررکھتاہوں،تاکہ کسی بھی معاملہ میںکسی کے ساتھ زیادتی کاپہلونمایاںنہ ہوسکے۔

مزیدخبریں