لاہور(سپورٹس رپورٹر) رحیم یار خان ، راجن پور اور بھکر کے اضلاع میں تلور کے سروے کیلئے محکمہ وائلڈلائف کے 18افسران و اہلکاران پر مشتمل تین کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں جو مذکورہ اضلاع میں جدید سائنسی طریقہ کار " کنگ سٹرپ" کے تحت تلور کی آبادی کا سروے کرکے ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ کریں گی ۔اس امر کا فیصلہ گذشتہ روز ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب خالد عیاض خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیاگیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ریجن سید ظفر الحسن، عامر مسعود اور ڈائریکٹر لاہور چڑیاگھر حسن علی سکھیرا کے علاوہ دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔