مخالفین کے انتشارکے باوجود مسلم لیگ (ن) کا گراف بلند ہوا،نصراللہ جوئیہ

مدینہ منورہ (جاوید اقبال بٹ)سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ جاری کئے جانے کے بعد آصف زرداری کا ڈاکٹر طاہر القادری کو متوقع دھرنا پر اپنا کندھا ’’پالکی‘‘اٹھانے کے لئے پیش کرنے کے اقدام پر رد عمل میں مسلم لیگ (ن )مدینہ منورہ کے سینئررہنما نصراللہ جوئیہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی مایوس اورحقیقی طور پر یتیم ہے۔ضرورت اس امر کی تھی کہ سانحہ بلدیہ فیکڑی میں 250افراد کو جلانے والوں کے خلاف دھرنا دیا جاتا اور ان کے لواحقین کے دکھوں کا مدوا ہوتا۔حکومت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور تحریک انصاف کا کردار صرف رکاوٹ ڈالنا ہے ۔انتشاری سیاست مسلسل جاری ہے پھر بھی مسلم لیگ (ن) کا گراف گر ا نہیں۔نصراللہ جوئیہ نیـ’’ نوائے وقت ‘‘سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان سیاسی کیدو ہے، اورنج لائن ٹرین پراجیکٹ میں رخنہ ڈالنے اور 22 ماہ کی تاخیر کی زمہ داری بھی تحریک انصاف پر ہے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب بھر میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ مدینہ منورہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اورنج لائن ٹرین کیس کی بحالی کا بھی خیرمقدم کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن