سا بق چیف جسٹس افتخا ر چو ہدری کی پیر پگارا ، غنو ی ٰ بھٹو سے ملا قا تیں

Dec 09, 2017

کراچی (سٹاف رپو رٹر) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس اورپاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چوہدری نے کہاہے کہ عدلیہ مسلم لیگ ن کے خلاف نہیں ان کے فیصلے انصاف پر مبنی ہوتے ہیںجو ن لیگ کو اچھے نہیں لگتے ،موجودہ حالات کے تناظر میں جموریت کو خطرا محسوس کررہا ہوں۔سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے جمعہ کی شام راجہ ہائوس کراچی میں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی المعرف پیر پگار اسے ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے بھائی وفاقی وزیر پیر صدر الدین شاہ راشدی بھی موجود تھے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کاکہناتھاکہ مسلم لیگ فنکشنل اور ان کی جماعت کے درمیان کرپشن،بے روزگاری ،بیڈگورننس اور دیگر اشو زپر مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق ہوا ہے ،اور پیر پگار اکے تجربے سے مستفید ہونگے۔گرینڈ الائنس کا حصہ بنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔آصف زرداری اور طاہر القادری ملاقات سے متعلق سوال پر سابق چیف جسٹس نے کہاکہ ملک میں افراتفری کی سیاست کی گنجائش نہیں آئین کے مطابق ٓآئندہ انتخابات وقت پرہونے چاہئیں۔انہون نے کہاکہ بارہ مئی واقعے کے وقت مصطفی کمال کراچی کے ناظم تھے اگر وہ اتنے بہادر ہیں تو وہ واقعے میں ملوث ملزمان کے نام بتادیں 

مزیدخبریں