پی ایس او 208ملازمین کومستقل اورتمام واجبات ادا کرے :سپریم کورٹ

کراچی (این این آئی)سپریم کورٹ نے پاکستان اسٹیٹ آئل کے 208ملازمین کی مستقلی کا معاملہ پر تمام ملازمین مستقل کرنے اور انکوواجبات ادا کرنے کی ہدایت کردی۔جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میںپاکستان اسٹیٹ آئل کے 208ملازمین کی مستقلی کے معاملہ پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کی ۔پاکستان اسٹیٹ آئل کے 208ملازمین کی مستقلی کا معاملہ پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریماکس دیئے کہ بدقسمتی سے بڑی بڑی کمپنیاں بھی ملازمین کو مستقل نہیں کرتیں،نوکریاں آٹ سورس کرکے ٹھیکیدار کے ذریعے بھرتیاں کی جاتی ہیں،مزدور اپنی گولڈن ایج ادارے کو دے اور ادارہ اون نہ کرے یہ بہت دکھ کی بات ہے۔چیف جسٹس کا اپنے ریماکس میں مزیدکہناتھا کہ غریب آدمی انصاف کے لیے تھک جاتا ہے، ادارے مزدوروں کو حق دینے کے بجائے عدالتوں میں کیسز کرتے رہتے ہیں۔عدالت نے درخواست پر پاکستان اسٹیٹ آئل کے 208ملازمین کو مستقل کرنے اور انکوواجبات ادا کرنے کی ہدایت کی جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف پی ایس او کی تمام اپیلیں مستردکردیں۔

ای پیپر دی نیشن