جرمن سیاسی پارٹی کا مستحکم یورپ کے لیے مرکل حکومت سےتعاون کا فیصلہ

Dec 09, 2017

برلن(این این آئی)جرمن دارالحکومت میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) کا اہم اجلاس شروع ہو گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس اجلاس میں چانسلر انجیلا مرکل کی جماعتسی ڈی یو کے ساتھ حکومت سازی کے مذاکرات میں شامل ہونے کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایس پی ڈی کے سربراہ مارٹن شلس نے اپنے خطاب میں یورپی سیاست کی جانب واپسی کا مطالبہ کیا۔ ان کے بقول یورپی سطح پر ایک مستحکم پالیسی ہی گوگل اور فیس بک جیسے بڑے بڑے اداروں کی اجارہ داری کو محدود کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ براعظم یورپ کو 2025ء تک ریاست ہائے متحدہ یورپ میں تبدیل کرنا چاہیے اور اس کا ایک ہی دستور ہونا چاہیے۔ شلس کے بقول ایس پی ڈی میرکل کے ساتھ بات چیت کے لیے جماعت میں رائے شماری کرائے گی۔

مزیدخبریں