والیٹا (این این آئی) مالٹا میں حکومت کی ناقدصحافی ڈافنے گالیزیاکے قتل میں ملوث3 افراد پر فرد جرم عائد کردی گئی۔تینوں افراد نے عدالت میں خود کو بے قصور قراردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام کو شبہ ہے کہ ان ملزمان نے ہی 16 اکتوبر کو معروف صحافی کی کار میں بم نصب کیا تھا۔ پولیس نے اسی روز قتل کے شبہ میں 10 افراد کو حراست میں لیا تھا جن میں سے 7 کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈافنے گالیزیا نے پانامہ پیپرز کے حوالے سے مالٹا میں بدعنوانی کے کئی بڑے واقعات کی نشاندہی کی تھی۔
پانامہ پیپرز، مالٹاکی خاتون صحافی کے قتل میں ملوث تین افراد پر فردجرم
Dec 09, 2017