ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیش کے مہاجر کیمپوں میں مقیم روہنگیا مہاجرین علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہو سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بحرانوں پر نگاہ رکھنے والے انٹرنیشنل کرائسس گروپ کا کہنا تھاکہ روہنگیا مہاجرین کی میانمار واپسی میں تاخیر علاقائی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔اس گروپ کے مطابق یہ مہاجرین روہنگیا براداری کے حقوق کے دفاع کا دعوٰی کرنے والی عسکری تنظیماسرا میں بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ اس رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر روہنگیابحران مزید پیچیدگی اختیار کر گیا تو یہ بنگلہ دیش اور میانمار کو بھی اس تنازعے کا حصہ بنا دے گا۔