کرپشن تب ختم ہو گی جب کرپٹ افرادکوپھانسی دی جائےگی: شیخ رشید احمد

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ گرمیوں میں بجلی اورسردیوں میں گیس ملنے سے جمہوریت قائم رہے گی. کرپشن تب ختم ہو گی جب کرپٹ افرادکوپھانسی دی جائےگی.پاکستان میں 60 فیصدنوجوان بےروزگارہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہاں گرمیوں میں گیس اورسردیوں میں بجلی نہیں ملتی اگرگرمیوں میں بجلی اورسردیوں میں گیس ملے توجمہوریت قائم رہے گی۔ انہوں نے کہا پاکستان میں 60 فیصدنوجوان بےروزگارہیں.کرپشن تب ختم ہو گی جب کرپٹ افرادکوپھانسی دی جائےگی۔شیخ رشید نے کہا جمہوریت پرڈاکامارنےوالے ہی جمہوریت کے چیمپئن بنے ہوئے ہیں ہم سب نے پاکستان کے آئین کی حفاظت کرنی ہے۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ کوپاکستان کاسب سے اول ادارہ سمجھتاہوں۔

ای پیپر دی نیشن