عالمی برادری مسئلہ شام کے حل کے لئے مشترکہ طور پر کوششیں کرے:چین

Dec 09, 2018

جنیوا (آئی این پی ) چین نے کہا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ شام کے حل کے لئے مشترکہ طور پر کوششیں کرے،چین اقوام متحدہ کی جانب سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی حمایت کرتا ہے، شامی مسئلے سے سیاسی طور پر نمٹنے کی کوششوں کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانا چاہیئے۔ سی آر آئی کے مطابق شام کے مسئلے پر چین کے خصوصی ایلچی شئیے شیاویان نے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ شام کے حل کے لئے مشترکہ طور پر کوششیں کرے،جنیوا میں ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں سے ہی شامی مسئلہ پر حقیقی پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلجی برائیمسئلہ شام اسٹیفن ڈی مستورا سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ چین ہمیشہ سے شام کے مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیتا رہا ہے۔ چین اقوام متحدہ کی جانب سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی حمایت کرتا ہے اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے مسئلہ شام کی کوششوں کیبھی بھرپورحمایت کرتا ہے۔شئیے شیاو یان نے کہا کہ موجودہ شامی صورتحال میں نئی اور اہم تبدیلیاں آرہی ہیں۔لیکن مجموعی طور پر دیکھا جائے تو اس وقت اس مسئلے پر مثبت سمت میں پیش رفت ہورہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شام میں انسانیت پسندی کی صورت حال بھی بہتر ہورہی ہے اور کچھ علاقوں میں پناہ گزین اپنے گھروں کو واپس لوٹ رہے ہیں۔متعلقہ فریقین کوتعمیر نو کے کام کو آگے بڑھانے کے لیے مشاورت کرنی چاہیے۔

مزیدخبریں