اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کابینہ کے ارکان پیر کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کر کے اپنی سو روزہ کارکردگی اور اہداف کے حصول کے بارے میں پریزنٹیشن دیں گے۔ پی ایم آفس کے ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پیر کو کابینہ کے ارکان اپنی کارکردگی کا دفاع کرنے کے لئے پی ایم آفس آئیں گے۔ کابینہ کے اجتماعی اجلاس کی بجائے انفرادی طور پر وزیراعظم سے ملیں گے۔ وزیراعظم نے پیر کو کافی وقت اس مقصد کے لئے مختص کر رکھا ہے۔ وزیراعظم کی طرف سے کارکردگی کے جائزہ کے حوالے سے اجلاس کی طلبی کے بعد کابینہ میں ردوبدل کی افواہ پھیلی تھی۔ ایک وزیر نے رابطہ پر کہا کہ وہ کابینہ میں کوئی ردوبدل نہیں دیکھ رہے تاہم چونکہ بہت سی وزارتیں خالی پڑی ہیں اس لئے کابینہ میں مناسب وقت پر توسیع ضرور ہو سکتی ہے۔
کابینہ ارکان/ کارکردگی
وزیراعظم سے کل وزراءکی انفرادی ملاقات ہوگی، کارکردگی بارے آگاہ کریں گے
Dec 09, 2018