حکومتی مہلت ختم بیرون ملک تعینات متعدد نان کیرئیر سفیروں نے چارج چھوڑ دیا

اسلام آباد (صباح نیوز+آئی این پی ) بیرون ممالک تعینات نان کیرئیر سفیروں کو عہدے چھوڑنے کے لیے حکومت کی جانب سے دی گئی مہلت ختم ہو گئی۔جبکہ امریکہ میں متعین پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑنے کے لیے دو ہفتے کا وقت مانگ لیا۔ علی جہانگیر صدیقی نے دفتر خارجہ سے بچوں کی تعلیم مکمل ہونے تک کا وقت مانگا ہے۔ وزارت خارجہ نے علی جہانگیر صدیقی کو مزید دو ہفتے کا وقت دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نان کیرئیر سفیروں کو اپنے عہدوں کا چارج چھوڑنے کے لیے 7 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔کینڈا میں متعین پاکستانی ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔ جبکہ سعودی عرب میں متعین پاکستانی سفیر ہشام بن صدیق نے بھی اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔ جبکہ مراکش، کیوبااور سربیا میں متعین پاکستانی سفیروں نے بھی اپنے عہدوں کا چارج چھوڑ دیا ہے اور چارج اپنے نائب سفیروں کے حوالہ کر دیا ہے۔ جبکہ ان ممالک میں تعینات ہونے والے نئے سفیر آئندہ چند ہفتوں میں اپنے عہدوں کا چارج سسنبھال لیں گے۔
سفیر/ چارج

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...