راولپنڈی: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، حساس ادارے کا اہلکار شہید، 2 راہ گیر زخمی

Dec 09, 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ وےسٹرےج کے علاقے حبےب کالونی کے قرےب ماربل فےکٹری روڈ پر نامعلوم موٹر سائےکل سواروں نے ناکے پر فائرنگ کردی، قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اےک اہلکار شہےد ہوگےا، دو راہگےر زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولےس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ ہفتہ کی شام ماربل فےکٹری روڈ پر دو نامعلوم موٹر سائےکل سواروں نے فائرنگ کردی جس سے ناکے پر حساس ادارے کا اہلکار محمد عثمان شہےد ہوگےا۔ فائرنگ سے دو راہگےر شاہد ولد سرفراز اور آصف خان ولد سرور خان شدےد زخمی ہوگئے، جنہےں طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کردےا گےا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولےس نے اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ےاد رہے کہ چند روز قبل تھانہ بنی کے علاقے سےد پور روڈ پر بھی پولےس چےک پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائےکل سواروں کی فائرنگ سے اےک پولےس اہلکار شہےد اور اےک زخمی ہوگئے تھے۔
اہلکار شہید

مزیدخبریں