راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ریلوے کیر ج اینڈ ویگن برانچ کے ملازمین اپنا خون پسینہ نچوڑ کر ریلوے کو چلا رہے ہیں اور کیرج اینڈ ویگن برانچ مسائل کا گڑھ بنی ہوئی ہے ۔ چا لیس سال سے آ ج تک کسی وزیر نے ہمارے مسائل کو حل نہیں کیا،نام نہاد سی بی اے آ ج تک ہمارا کوئی مسئلہ حل نہیں کروا سکی، سٹاف اور میٹریل کی کمی آئے روز بڑھتی جا رہی ہے دس آ دمیوں کا کام تین آ دمیوں سے لیا جا رہا ہے ۔ میٹریل ، وردی ، اوزار اور دیگر سہولتیں دی جائیں، ہماری برانچ کی پوسٹیں بلا وجہ طور پر ختم کی گئی ہیں۔ گڈز سٹاف کو،کو چنگ سٹاف سے و اپس بلا یا جا ئے ،انتظامیہ کو کئی بار مسائل سے آ گا ہ کیا ہے مگر ان کے کا نوں پر جوں تک نہیں رینگتی ، مزدور طبقے کو حق دیا جائے اور پی ایم پیکج اور عارضی ملازمین کو کنفر م کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان ریلوے کیر ج اینڈ ویگن سٹاف ایسو سی ایشن کے مر کزی صدر شو کت اعوان ، سیکرٹری انفا رمیشن خالد عمران ، ڈویژنل چیف آ ر گنائزر مبارک حسین ، صدر لیاقت حسین، نا ئب صدر سردار قدوس نے ایسو سی ایشن کے بلائے گئے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔