گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) خواجہ سراؤں نے سالانہ تقریب کی اجازت نہ دیئے جانے پر کمشنر آفس کے باہر مخصوص انداز میں تالیاں بجا کر ڈپٹی کمشنر کی مسئلہ حل کروانے کی یقین دہانی پر منتشر ہوگئے۔ خواجہ سراؤں نے سالانہ تقریب کی اجازت نہ ملنے پر کمشنر آفس کے باہر مخصوص انداز میں تالیاں بجا کر احتجاج کیا۔ خواجہ سراؤں کا مطالبہ تھا کہ وہ ہر سال 10 دسمبر کو خواجہ سرا ڈے مناتے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کو مقامی تھیٹر میں تقریب کی اجازت کیلئے درخواست دے رکھی ہے لیکن انہیں اجازت نہی دی جا رہی تاہم خواجہ سراؤں کے احتجاج کے بعد ڈپٹی کمشنر رائے منظور نے خواجہ سراؤں کے وفد سے ملاقات کرکے مسئلہ کے حل کی یقین دہانی کروائی جس پر خواجہ سرا پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔