بھارت: معروف عالم دین مولانا اسرارالحق قاسمی انتقال کر گئے

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت کے معروف عالم دین ، ممتاز قومی رہنما دارالعلوم دیو بند کے رکن شوری اور ممبر پارلیمنٹ مولانا اسرار الحق قاسمی جمعہ کی صبح 3بجے کشن گنج میں انتقال کرگئے۔ انہوں نے 50سال قوم اور ملت کی علمی، دینی، سماجی اور رفاہی خدمات میں گزارے۔ نماز جنازہ آبائی علاقے تارا ہاری کشن گنج میں ادا کی گئی۔ ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن