چیئرمین بلدیہ شرقی معید انورکی ہدایت پر ووٹر اندراج کے حوالے سے آگاہی مہم

کراچی (وقائع نگار)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور اور وائس چیئرمین بلدیہ شرقی عبدالرف خان کی ہدایت و چئیرپرسن فرحت جہاں کی کوششوں سے محکمہ تعلیم بلدیہ شرقی کے مرکزی دفتر جمشید روڈ پر ووٹر اندراج کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی الیکشن کمشنر ایسٹ تابندہ خلیق نے بلدیہ شرقی کے اسکولوں کے پرنسپلز واساتذہ کرام کو ووٹر اندراج، ایڈریس کی تبدیلی و دیگر اہم امور پر تفصیلی آگاہی فراہم کی اور کہا کہ ووٹر اندراج قومی فریضہ ہے جسے آسان بنانے کیلئے وقتا فوقتا اس قسم کے سیمینار منعقد کر رہے ہیں تاکہ عام آدمی کو ووٹر اندراج کے حوالے سے درپیش مشکلات کو دور کیا جاسکے اس موقع پر وائس چئیرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان نے سیمینار سے خطاب کرتے

ای پیپر دی نیشن