حضورﷺ کی تمام زندگی صبر وتحمل سے لبریزہے،محمدعقیل عطاری

Dec 09, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن محمدعقیل عطاری مدنی کہا ہے کہ نبی کریمﷺ نے عظیم جذبہ اور کمال حلم اور عفووودرگزر سے نیکی کی دعوت دی ، آپﷺ کی تمام زندگی صبر وتحمل سے لبریزہے ،کافروں نے آپ علیہ الصلوۃ والسلام پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے ،پتھر برسائے ،راہ میں کانٹے بچھائے ،جسم اطہر پر نجاستیں ڈالیں ،ڈرایا ،قتل کی سازشیں کی مگر کائنات کے آقا ﷺ نے کبھی کوئی انتقامی کاروائی نہ فرمائی ،خود بھی صبر سے کام لیا اور رہتی دنیاتک اپنے ماننے والوں کو مصائب میں صبرکی تلقین ارشاد فرمائی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نیکی کی دعوت دینا اور برائی سے منع کرنا یہ وہ بنیادی مقصد ہے جس کی تکمیل کیلئے انبیائے کرام اس کائنات میں تشریف لائے ،تمام انبیاء کا یہی مقصد تھا کہ وہ مخلوق کو اللہ پاک کی عبادت کی دعوت دیں اور امام الانبیاء دوعالم کے داتاﷺ بھی نیکی کی دعوت دینے اور برائی سے منع کرنے کا عظیم منصب لے کر اس دنیا میں جلوہ افروز ہوئے۔آج جہاں کہیں دین کی روشن کرنو سے جہاں منور ہورہا ہے ،یہ سب ہمارے آقا مکی مدنی مصطفیﷺ کی دی ہوئی نیکی کی دعوت کا صدقہ ہے،آپ کی ہی انتھک محنتوں اور لازوال کوششوں سے دین کا جھنڈا ہر سمت لہرایا۔ محمد عقیل عطاری مدنی نے کہا کہ انفرادی زندگی ہو یا اجتماعی ،گھریلو یا سماجی ،صبر کے بغیر زندگی کی کتاب نامکمل رہتی

مزیدخبریں