نئے عمرہ سیزن کے لیے 17لاکھ 23 ہزار ویزے جاری ہوچکے: سعودی حکام

مکہ مکرمہ(اے پی پی)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ نئے عمرہ سیزن کے 13ویں ہفتے تک 17 لاکھ 23 ہزار 749 عمرہ ویزے جاری ہوچکے ہیں۔سعودی اخبار کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان میں سے 13لاکھ 48 ہزار161معتمر ملک آئے، 3 لاکھ 18ہزار210 مملکت میں موجود ہیں، 2 لاکھ 24 ہزار95 مکہ مکرمہ اور 94 ہزار115مدینہ منورہ میں ہیں جبکہ 10لاکھ 29 ہزار951 مملکت سے رخصت ہوچکے ہیں۔بیان کے مطابق معتمرین میں پاکستانی پہلے، انڈونیشین دوسرے اوربھارتی تیسرے نمبر پر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...