حج 2019ء کیلئے انتظامات شروع، پاکستان، سعودی عرب مذاکرات آج ہونگے

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان نے حج 2019 کے لئے انتظامات شروع کر دئیے، اب تک کے انتظامات پر وزیر مذہبی امور نے اظہار اطمینان کیا ہے۔ حج 2019 معاہدات کے لیے وزارت مذہبی امور نے تیاریاں مکمل کرلیں۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات آج (اتوارکو)ہونگے۔ وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور سعودی ڈپٹی وزیر حج و عمرہ کے درمیان مذاکرات ہونگے ۔مذاکرات میں پاکستانی عازمین حج سے متعلق امور کو حتمی شکل دی جائے گی ۔بیان کے مطابق پاکستان سعودی عرب سے حج کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کریگا،20 ہزار سے زائد عازمین حج کا اضافی کوٹہ مانگا جائیگا۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدوں پر دستخط 12 دسمبر کو ہونگے ۔حج 2019 مذاکرات کے معاملے وزیر مذہبی امور کی زیر صدارت مکہ مکرمہ سعودی عرب میں اجلاس ہوا۔ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے بریفنگ دی۔ سعودی کمپنیوں سے کیٹرنگ، ٹرانسپورٹ اور رہائشوں کیلئے ٹینڈرز مانگ لیے گئے ہیں ۔پہلی بار مڈل مین کے بغیر براہ راست سعودی کمپنیوں سے ٹینڈر مانگے گئے ہیں۔ وزیر مذہبی امورنے ہدایت کی کہ عازمین حج کیلئے بہترین انتظامات کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...