مسلمان26برس بعد بھی بابری مسجدکی شہادت کا زخم نہیں بھلاسکے:اشرف آصف جلالی

Dec 09, 2018

لاہور(سپیشل رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہ ،تحریک لبیک اسلام کے سربراہ ڈاکٹر محمداشرف آصف جلالی نے کہا بابری مسجد کی شہادت کا زخم اتنا گہرا ہے کہ26سال بعد بھی بھارت کے مسلمان اسے بھلا نہیں سکے۔بابری مسجدہونے کے ساتھ ساتھ برصغیر میں مسلم اقتدار اکا ایک نشان بھی تھی۔بابری مسجد کو از سر نو تعمیر کرنے کا’’اعلان اسلام آباد‘‘بھی 26سال سے تعمیل کا منتظر ہے۔بابری مسجد کے بعد اور بھی کئی مساجد ہندو بربریت کا شکار ہوچکی ہیں۔بابری مسجد کی جگہ پہلے مندر کا ہونا محض ایک افسانہ ہے۔بھارت کا سیکولر ملک ہونے کا دعوی محض ایک ڈھونگ ہے۔زمینی حقائق کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی گلیاں روزانہ کشمیری حریت پسندوں کے خون سے رنگین ہو رہی ہیں۔اور بھارت کے کئی علاقوں میں مسلمانوں کیلئے برما جیسی صورت حال بنائی جارہی ہے۔مودی حکومت کی وجہ سے مسلمانوں کے خلا ف مظالم میں بہت شدت آچکی ہے۔بابری مسجد کے کھنڈرات آج بھی تعمیر نو کیلئے کسی ظہیر الدین محمد بابر کے منتظر ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کے حکمرانوں نے بھی ’’اعلان اسلام آباد‘‘ کے بعد بابری مسجد کی تعمیر نو کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔اب بھی وقت ہے پاکستان عالمی سطح پر اسکی تعمیر نو کیلئے آواز بلند کرے۔بہتر تھا کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد کے موقع پر بابری مسجد کا مسئلہ اٹھایا جاتا۔

مزیدخبریں