حکو مت نے قوم کومایوسی کے سواکچھ نہیں دیا:خالد جاوید

Dec 09, 2018

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما میاں خالد جاوید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے سو دن پورے ہو چکے ہیں یہ سو دن کا جعلی انقلاب عوام کیلئے مصیبت ثابت ہوا ہے 25 جولائی کے بدنصیب دن سے آج تک موجودہ نا اہل حکمرانوں کی طرف سے صرف بڑے بڑے وعدے ہی کیے گئے ہیں گیس بجلی اور اشیاء ضروریات کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیںمگر حکمران سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں، اپنے ایک بیان میں میاں خالد جاوید نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ابتدائی سودن پاکستان کی سیاسی تاریخ کے سب سے برے اور پرُآشوب دن ہیں قوم کو صرف مایوسی کے سوا تحریک انصاف کی حکو مت نے کچھ نہیں دیا۔

مزیدخبریں