فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈاکوؤں نے شادی والے گھر دھاوا بول دیا۔ گھر سے آٹھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات، ایک لاکھ روپے نقد لوٹ لئے ، مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ڈاکو مہمانوں کو یرغمال بنا کر نقدی، موبائل فون چھین کر لے گئے۔ علاوہ ازیں 80ج۔ب میں مشکوک افراد نے دوران گشت پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ تھانیدار گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ۔