سکھر (آئی این پی)انسداد دہشت گردی عدالت نے ججز اغوا کیس میں 6 ملزموں کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں نے 2004 میں شکارپور کے تین ایڈیشنل سیشن ججز کو اغواکیا تھا،عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر 6 ملزموں کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ ملزموں کو عمر قید اور 7 سال مزید سزا بھگتنا ہوگی،عدالتی فیصلے کے بعد ملزمان کوسخت سیکیورٹی میں جیل منتقل کردیا گیا۔