نیب نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرادری کو 13 دسمبر کو طلب کرلیا

Dec 09, 2018 | 21:39

ویب ڈیسک

پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرادری کو نیب نے طلب کرلیا ۔ فرحت اللہ بابر نے تصدیق کردی۔ بلاول بھٹو زرداری پیش نہیں ہوں گے ان کی جگہ فاروق نائیک نیب جائیں گے۔فرحت اللہ نے نوٹس کو انتقامی کاروائی قراردے دیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ جس کمپنی کے کیس میں بلاول کو طلب کیا گیا جب وہ قائم کی گئی تھی اس وقت بلاول کی عمر ایک سال سے بھی کم تھی۔ بلاول بھٹو زرداری کونیب اسلام آباد نے طلب کرلیا ہے ۔ بلاول بھٹو کو 13 دسمبر کو طلب کیا گیا جس کی تصدیق فرحت اللہ بابر نے کردی ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فرحت اللہ بابر نے کہا کہ نیب کا نوٹس وصول ہوگیا ہے۔ بلاول بھٹو پارک لین کمپنی کے شیئر ہولڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوٹس میں پیش ہونے کے علاوہ اور کچھ نہیں بتایاگیا، بلاول بھٹو زرداری پیش نہیں ہوں گے ان کی جگہ فاروق نائیک نیب جائیں گے۔فرحت اللہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے بلاول بھٹو کی عوام کے دلوں میں عزت ختم نہیں ۔ نیب نے بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد و سابق صدر آصف علی زرداری کو طلب کیا ہے۔ ایسے نوٹسز پارٹی قیادت پر دبا ؤبڑھانے کی کوشش ہے نیب کے نوٹس کے ردعمل میں فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ جس کمپنی کے کیس میں بلاول کو طلب کیا گیا جب وہ قائم کی گئی تھی اس وقت بلاول کی عمر ایک سال سے بھی کم تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے نوٹسز پارٹی قیادت پر دبا بڑھانے کی کوشش ہے اور ایسے اقدامات سے نیب کے سیاسی عزائم بے نقاب ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں