مریم نواز کی بیرون ملک جا نے کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت آج ہو گی

Dec 09, 2019

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز کی جانب سے بیرون ملک جانے کیلئے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت آج ( پیر) کے روز ہو گی ۔ لاہو ر ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ مریم نواز نے ہفتہ کے روز لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر کے والد کی تیمار داری کیلئے چھ ہفتے کے لئے باہر جانے کی اجازت کی درخواست دائر کی تھی ۔ مریم نواز کی جانب سے ہائیکورٹ کی تحویل میں موجود پاسپورٹ کی واپسی کیلئے بھی متفرق درخواست دائر کی گئی ہے ۔

مزیدخبریں