پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ہینڈ بال فائنل جیت لیا‘ انعام بٹ کا تیسرا گولڈ میڈل

Dec 09, 2019

لاہور (سپورٹس رپورٹر) جنوب ایشیائی گیمز میں قومی ہینڈ بال ٹیم نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ قومی ہینڈ بال ٹیم نے بھارت کو فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انتیس کے مقابلے میں تیس پوائنٹس سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔ اس سے پہلے ریسلر محمد انعام بٹ نے بانوے کلو گرام ویٹ کیٹگری میں سونے کا میڈل جیتا۔ پاکستان کے 3 پہلوانوں نے فائنل میں میدان مار لیا۔ 92 کلو گرام کیٹیگری میں گوجرانوالہ سے قومی ہیرو انعام بٹ نے گولڈ میڈل جیت لیا۔ انعام بٹ نے فائنل میں نیپال کے پہلوان کو شکست دی۔ نیٹ نیوز کے مطابق انعام بٹ کا ایونٹ میں یہ تیسرا گولڈ میڈل ہے۔

مزیدخبریں