وزیراعظم نے عثمان بزدار کوآج طلب کر لیا،صوبے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کریں گے

Dec 09, 2019

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کوآج (پیر) اسلام آباد طلب کر لیا ہے، ملاقات میں وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب سے صوبے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان بیورو کریسی اورحالیہ سیاسی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی عثمان بزدارکو ہدایات دیں گے، سردار عثمان بزدار کرپشن کے خلاف شکایات کیلئے ایپ کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو تحریک انصاف کے ڈیڑھ سالہ دور حکومت میں شدید تنقید کا سامنا رہا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ ان کا دفاع کر رہے ہیں اور پنجاب حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاہے۔دوسری طرف دو ہفتے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے یہ اشارہ دیا گیا کہ صوبہ پنجاب میں حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے انتظامی سطح پر افسران کی تقرریاں اور تبادلے کئے جائیں گے جس کے بعد گذشتہ ہفتے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سمیت پنجاب میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں کی گئیں

مزیدخبریں