فارن فنڈنگ ،بی آر ٹی کیس میں پی ٹی آئی کا نام ای سی ایل میں شامل ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

Dec 09, 2019

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ اور بی آر ٹی کھڈے کیس میں پوری پی ٹی آئی کا نام ای سی ایل میں شامل ہونا چاہئے،مریم نواز پر آج تک ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا،مریم نواز کیوں اپنے والد کی تیماردای کرنے نہ جائیں ؟سیلیکٹڈ وزیراعظم ، دو درجن ترجمانوں کا مسئلہ مہنگائی، معیشت کی بدحالی ، عوام کا کاروبار اور روزگار نہیں ،نالائق اور نااہل حکومت کی پریشانی 22 کروڑ عوام نہیں،حکومتی ترجمان اپنے بیانات سے زیرِ سماعت مقدمے پہ اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ سرکاری خرچ پر نیب اور پی آئی ڈی کو صرف نواز شریف ، شہباز شریف ، مریم نواز ، شریف خاندان اورمسلم لیگ (ن) کے خلاف سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ،سیلیکٹڈ وزیراعظم ، دو درجن ترجمانوں کا مسئلہ مہنگائی، معیشت کی بدحالی ، عوام کا کاروبار اور روزگار نہیں ،نالائق اور نااہل حکومت کی پریشانی 22 کروڑ عوام نہیں ،عمران صاحب کو دن رات صرف نواز شریف ، شہباز شریف ، مریم نواز ، حمزہ شہباز اور مسلم لیگ (ن) کا خیال ستاتا رہتا ہے ،مریم نواز پر آج تک ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا،مریم نواز کیوں اپنے والد کی تیماردای کرنے نہ جائیں ؟ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ اور بی آر ٹی کھڈے کیس میں پوری پی ٹی آئی کا نام ای سی ایل میں شامل ہونا چاہئے،پارلیمان اور پی ٹی وی پر حملہ ، مالم جبہ کیس میں عمران صاحب کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہئے ،مریم نواز پر ابھی تک کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوا ،مریم نواز نے کبھی کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھا ، گرفتار کرنے کے لئے الزام لگایا کہ دادا نے پوتی کو جائیداد میں حصہ کیوں دیا ،مریم نواز کو لاہور ہائی کورٹ نے میرٹ پہ ضمانت دی ،مریم نواز تین مہینے نیب کی حراست میں رہیں، لیکن نیب کوئی کرپشن ثابت نہیں کر سکا،مریم نواز پرآج تک ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی،مریم نواز عدالتی فیصلے کے بعد اپنی والدہ کو بسترِ مرگ پہ چھوڑ کر وطن واپس آئیں،حکومتی ترجمان اپنے بیانات سے زیرِ سماعت مقدمے پہ اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں