شکارپور: جرگے نے 17 ہلاکتوں کا فیصلہ 20 کروڑ 67 لاکھ میں طے کردیا

جیکب آباد شکار پور (نوائے وقت رپورٹ، نیٹ نیوز) شکارپور کے علاقے گڑھی یاسین میں قبائلی جرگے نے 17 افراد کی ہلاکتوں کا فیصلہ 2 کروڑ 67 لاکھ روپے میں طے کر لیا۔ شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین میں 2 بلوچ قبائل کے مابین ہونے والی 17 ہلاکتوں کا جرگہ ہوا، دونوں قبائل میں 10 سال قبل زمین کے تنازع پر جھگڑا شروع ہوا تھا۔گڑھی یاسین کے گوٹھ آدم خان پنھور میں سردار منظور خان پنھور کی سربراہی میں جرگہ منعقد ہوا جس میں دونوں قبائل پر باہمی تنازعے کے دوران 17 قتل ثابت ہوئے۔ جتوئی قبیلے کی شاخ خروس قبیلے پر 14 خون جب کہ 3 خون اوڈھو قبیلے پر ثابت ہوئے۔ ذرائع کے مطابق جرگے نے 17ہلاکتوں کا فیصلہ 2 کروڑ 67 لاکھ روپے میں طے کیا، خروس قبیلے پر 14 افراد کے قتل کے الزام پر 2 کروڑ 18 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جب کہ اوڈھو قبیلے پر 3 افراد کے قتل پر 49 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ جرگے نے قبائل کو پابند بھی کیا ہے کہ آئندہ کوئی تصادم نہیں ہوگا اور تصادم میں پہل کرنے والے پر 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن