سرگودھا سمیت 4 ڈویژنز‘ اسلام آباد میں ابتدائی انتخابی فہرستیں مکمل‘ ووٹرز ایس ایم ایس کر کے تفصیلات حاصل کریں: الیکشن کمشن

Dec 09, 2019

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + اے پی پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ ابتدائی انتخابی فہرستوں میں ووٹ اندراج کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کریں۔ اندراج /منتقلی / درستگی ووٹ کے لیے ڈسپلے سنٹر تشریف لائیں۔ الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے نام ایک اہم پیغام میں کہا ہے کہ سرگودھا‘ مردان‘ ٹھٹھہ‘ کوئٹہ ڈویژنز اور ضلع اسلام آباد میں ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت کردی گئی فہرستوں کے معائنہ کے لیے ڈسپلے سینٹرز قائم باقی اضلاع میں وسط دسمبر میں ڈسپلے سینٹرز قائم کردیے جائیں گے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز کے نام ایک اہم پیغام میں کہا ہے کہ وہ ابتدائی انتخابی فہرست میں درج اپنے ووٹ کے کوائف کی تصدیق اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔8300 شارٹ میسیج سروس کے ذریعہ جوابی پیغام میں انہیں شماریاتی بلاک کوڈ، سلسلہ نمبر، انتخابی علاقہ، ڈسپلے سنٹر، ہیلپ لائن نمبر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ویب سائیٹ لنک بھیجا جائے گا تاکہ ووٹرز تسلی کرلیں کہ انکا ووٹ درست انتخابی علاقہ / شماریاتی بلاک میں درج ہے۔

مزیدخبریں