لاہور (آن لائن) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کر پشن کرنیوالوں کو ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کر پشن کے خلاف اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی ‘معاشی مسائل ‘ مہنگائی ‘بے روزگاری اور غر بت سمیت تمام مسائل کی بنیادی وجہ کر پشن ہے ۔ گورنر ہائوس کے جاری اعلامیہ کے مطابق انسداد کر پشن ڈے کے موقعہ پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کر پشن کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے پاکستان سے کر پشن کے خاتمے کیلئے حکومت کیساتھ ساتھ پار لیمنٹ ‘سیاسی و مذہبی جماعتوں اور تمام طبقات کو بھی اپنا کردار کر نا ہوگا پاکستان میں معاشی مسائل ‘ مہنگائی ‘بے روزگاری اور دیگرمسائل سے نجات کیلئے ہر سطح اور ہر شعبے سے کرپشن کو جڑوں سے ختم کر نا لازم ہوچکا ہے جسکے لیے وزیر اعظم عمران خان نے ’’بلا تفر یق اور شفاف احتساب ‘‘کیلئے نیب اور ایف آئی اے سمیت احتساب کے اداروں کو مکمل طور پر آزاد کر دیا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ نیب او ر ایف آئی اے سمیت احتساب کے ادارے جتنے آزادی کیساتھ آج کام کر رہے ہیں۔ ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی ہم اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر نے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ ہماری حکومت کی واضح پالیسی ہے کہ کر پشن کر نیوالے آخری شخص کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک احتساب جاری رہے گا۔